عید پر 4 یا 5 چھٹیاں، وفاق کا مبہم نوٹیفکیشن جاری، عوام چکرا گئے

Last Updated On 08 June,2018 12:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی 4 یا 5، وفاقی حکومت کے جاری کردہ مبہم نوٹیفیشنہ نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا۔ نوٹیفکیشن میں 2 مختلف جگہوں پر مختلف دن چھٹیوں کا بتایاگیا ہے۔

وفاق کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں تاریخ کے حوالے سے 15 سے 18 جون چھٹیوں کا بتایا گیا ہے جو 4 دن بنتے ہیں، دوسری جگہ چھٹیوں کے دن جمعہ تا منگل درج کئے گئے ہیں جو 5 دن بنتے ہیں ۔ وفاقی وزارت داخلہ کے اس مبہم نوٹیفکیشن سے ملازمین پریشان ہو گئے ہیں کہ اصل میں عیدالفطرکی چھٹیاں کتنے دن ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عیدالفطر پر پانچ چھٹیوں کی سمری تیار