اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹکٹ کے معاملے پر تحریک انصاف میں تبدیلی کی لہر چل پڑی، پارٹی میں شامل ہونے والے نئے رہنماؤں سمیت برے وقت میں ہمیشہ ساتھ دینے والے ساتھیوں کو بھی نظر انداز کر دیا گیا۔
ہر آزامائش میں پارٹی کا ساتھ دینے والے شہریار آفریدی، سیف اللہ نیازی، علی محمد خان، خورشید قصوری، ولید اقبال، شوکت یوسفزئی نظر انداز کر دیا گیا، جو پارٹی ٹکٹ کیلئے معیار پر پورا نہ اترے۔ بلین ٹری سونامی منصوبے کے روح رواں امین اسلم بھی کپتان کا اعتماد حاصل نہ کر سکے۔
حال ہی میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رشید گوڈیل، بابر اعوان اور مرتضیٰ ستی کو بھی پارٹی کی جانب سے تاحال ٹکٹ نہ ملا۔