کراچی: (دنیا نیوز) سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو کے قریبی عزیز شاہد بھٹو نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
الیکشن سے قبل سیاسی وابستگیاں بدلنے کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے۔ سابق وفاقی وزیر شاہد بھٹو نے اچانک یوٹرن لیتے ہوئے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پی پی پی رہنما نثار کھوڑو نے ان کو واپسی پر خوش آمدید کہا ہے۔ خیال رہے کہ شاہد بھٹو 20 روز قبل ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔
شاہد بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے این اے 200 پر ٹکٹ دینے کا کہنا تو انکار کر دیا کیونکہ میں بلاول بھٹو کیخلاف الیکشن نہیں لڑ سکتا۔