اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے ریحام خان کو گلالئی پارٹ ٹو قرار دیتے ہوئے بلیک بیری سامنے لا کر فرانزک کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ پی ٹی آئی پر الزام لگانے پر حمزہ عباسی بھی غصے میں آ گئے۔ ادھر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان لوگوں کو کتاب پڑھنے کا مشورہ دینے لگیں۔
ریحام خان کے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے بھی جواب آ گئے۔ فواد چودھری کہتے ہیں کہ اگر عمران خان کا بلیک بیری موجود ہے تو کیا قبر میں لے کر جانا ہے؟ گلالئی پارٹ ٹو موبائل فون میڈیا کو دے دیں اور فرانزک کرا لیں۔
پی ٹی آئی میں جنسی تعلقات کے بدلے سیاسی عہدے دینے کے الزام پر حمزہ عباسی کو طیش آ گیا۔ کہتے ہیں ایسی بات کرنے پر ریحام خان کو شرم کرنی چاہیے۔
ادھر ریحام خان نے ٹویٹر صارف کو مشورہ بھی دے ڈالا۔ کہتی ہیں کتاب پڑھیں تا کہ پتہ لگے کہ آپ کے لیڈر نے کہاں اور کیسے لوگوں کو گمراہ کیا۔