کوئٹہ (دنیا نیوز ) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ کے قومی و صوبائی حلقوں کے لیے دو روز میں 84 نامزدگی فارم جمع ہوئے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف بلوچستان کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کوئٹہ میں دو روز سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 9 حلقوں سے 73 نامزدگی فارم جمع ہوئے۔
قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 264 سے تین، 265 سے پانچ اور 266 سے تین جبکہ کوئٹہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی بی 24 سے چار، 25 سے اٹھ، 26 سے نو، 27 سے پندرہ، 28 سے دس، 29 سے دس، 30 سے ایکھ، 31 سے اٹھ اور 32 سے بھی اٹھ کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کوئٹہ کے حلقوں میں کاغذات نامزدگی جاری و وصولی کا سلسلہ روک دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جاری و وصول کرنے کا سلسلہ 11 جون تک جاری رہے گا۔