لاہور: (دنیا نیوز) ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کرنیوالے کھلاڑیون کے ایکشن کے بعد کپتان خود سامنے آ گئے، عمران خان نے کارکنوں کی شکایات کاجائزہ لے کر کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ جان بوجھ کر کبھی دیرینہ اور وفادار کارکن سے ناانصافی نہیں کریں گے، کارکنان اپنی شکایات بھیجیں، خود جائزہ لے کر کارروائی کروں گا۔
My msg to all PTI old party workers is: If any of you feel you have been neglected or unfairly overlooked in allocation of Party tickets, you shd bring a petition to PTI Central Off addressed to Add SG Arshad Dad. I will personally review each petition & take action accordingly.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 10, 2018
I would never knowingly treat any of our old workers and loyalists unjustly. https://t.co/AuXhXxGUYU
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 10, 2018
دوسری جانب ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کیخلاف عمران خان نے کل سے ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح تک بیک وقت احتجاج کی ہدایت کرد ی۔ عمران خان نے ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی لوڈٖشیڈنگ کے خلاف مرکزی و صوبائی قائدین کو قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ذریعے نچلی ترین سطح تک بھرپور احتجاج کی ہدایت کی ہے۔
مرکزی میڈیا سیل کے مطابق عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور انکی حکومت نے جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے میں پانچ برس صرف کئے ، نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا، عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولت کی عدم فراہمی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم بلاتاخیر مداخلت کریں اور صورتحال میں بہتری کیلئے تدبیر کریں، نگران وزیر اعظم گردشی قرضوں اور بجلی کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں۔