لاہور: (دنیا نیوز) حمزہ شہباز اور عائشہ احد میں مصالحت ہو گئی، فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف تمام کیسز واپس لے لیے، سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
چیف جسٹس نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کے کیس کی ایک گھنٹے تک چیمبر میں سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا فریقین کے درمیان معاملات طے پا چکے، جن شرائط پر مفاہمت ہوئی وہ میڈیا پر نہیں لائے جائیں گے، حمزہ شہباز اور عائشہ احد ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی نہیں کریں گے۔