لندن (دنیا نیوز ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ہارلے سٹریٹ کلینک طلب کر لیا گیا، ان کے صاحبزادے حسین اور مریم نواز شریف بھی ان کے ساتھ ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر ہیں، ان کے وینٹی لیٹر ہٹانے یا نہ ہٹانے کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔
میاں محمد نواز شریف نے اس حوالے سے اپنے ایک پیغام میں قوم سے بیگم کلثوم نواز شریف کی صحتیابی اور لمبی عمر کی دعا کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام دعا کرے اللہ پاک بہتر کرے گا ۔