لندن: (دنیا نیوز) نوازشریف کی لندن میں صحافیوں سے گفتگو، کلثوم نواز کی حالت خطرے سے باہر نہیں، سیاست یہاں نہیں، وطن واپس جا کر ہو گی۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے۔ ہسپتال میں سیاست پر بات کرتے ہوئے اچھا نہیں لگتا، جب سے آیا ہوں کلثوم سے کوئی بات نہیں ہو سکی ہے۔
وطن واپسی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ مجھے اہلیہ کو اس حالت میں چھوڑ کر پاکستان واپس جانا چاہیے؟پھر کہا کہ پاکستان سے آیا ہوں اور پاکستان ہی واپس جانا چاہتا ہوں۔ سیاسی باتیں یہاں پر اچھی نہیں لگتیں، پاکستان واپس جا کر سیاست کروں گا۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور انتہائی تشویش ناک ہے جبکہ گزشتہ جمعرات کو ان کی صحت دل کا دورہ پڑنے کے بعد مزید بگڑ گئی تھی جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔