عمران خان انتخابی مہم کا آغاز آج میانوالی، شہباز کل کراچی سے کرینگے

Last Updated On 24 June,2018 03:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان انتخابی مہم کا آغاز آج میانوالی اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کل کراچی سے کرینگے۔ آصف زرداری نے پنجاب کی قیادت کو اسلام آباد بلوا لیا۔

آج چھٹی کے دن انتخابات کی گہما گہمی کچھ زیادہ ہی ہے ایک جانب عمران خان میانوالی سے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں تو دوسری جانب پشاور میں ایم ایم اے کے آج ہونے والے جلسے کی کی تیاریاں بھی زور وشور سے جاری ہیں۔ مسلم لیگ کے صدر شہاز شریف کل کراچی سے اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ اُدھر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے جہاں صوبائی امیدواران کے نام فائنل کئے جانے کا امکان ہے۔ 

عمران خان کے میانوالی جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں جہاں پی ٹی آئی آج پاور شو کر رہی ہے، اس سلسلے میں ہاکی سٹیڈیم میں سٹیج سجایا جا رہا ہے جبکہ عمران خان کے خطاب کے باعث کثیر تعدار میں کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔
 

Advertisement