لاڑکانہ کے ایڈیشنل سیشن جج گل ضمیر سولنگی مستعفی

Last Updated On 26 June,2018 11:40 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ایکشن کا ری ایکشن، لاڑکانہ کے ایڈیشنل سیشن جج نے استعفی دے دیا۔

رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو بھجوائے گئے استعفے میں سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج لاڑکانہ گل ضمیر سولنگی نے تحریر کیا ہے کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے دورے کے دوران ان کی عدالت میں عدالتی کاروائی کے دوران الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے سامنے ان کی سر زنش کی جس سے ان کی عزت نفس مجروح ہوئی جس کے باعث وہ اس عہدے پر اب مزید کام نہیں کر سکتے اس لیے نوکری سے استعفی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب گل ضمیر سولنگی اپنی عدالت میں موجود ہیں اور استعفی منظور ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ دو روز قبل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاڑکانہ کے سیشن کورٹ میں دورے کے دوران ایڈیشنل سیشن ججز کی میڈیا کے سامنے سخت سرزنش کی تھی اور ایڈیشنل سیشن جج کا عدالت میں موجود موبائل بھی میز پر پٹخا تھا۔