خانیوال: (روزنامہ دنیا) اساتذہ کو عزت مَآب کہہ کر مخاطب کیا جائے، پنجاب بھر کے اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی گئی۔
حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کے عزت و احترام کے پیش نظر ان کو آئندہ سے عزت مَآب کہہ کر پکارا جائے اور سرکاری خط وکتابت میں بھی اسی لفظ کو لکھا جائے، اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی عمل میں نہ لائی جائے۔