راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی پروموشن بورڈ نے 37 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی۔ ترقی پانے والوں میں میڈیکل کور کے 9 بریگیڈئر بھی شامل ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیرِ صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں خاتون بریگیڈئر سمیت 37 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترقی پانے والے بریگیڈئرز میں بابر افتخار، محمد احمد ملک، عرفان ارشد، شہباز خان، عرفان احمد ملک، ظفر اقبال، زاہد سرور ملک، کاشف نذیر،عدنان آصف جاہ شاد، زاہد خان اور غلام جعفر شامل ہیں۔
محمد منیر افسر، یوسف جمال، احسان محمود خان، محمد یوسف مجوکہ، اسد نواز جنجوعہ، راحت نسیم احمد خان، ممتاز حسین، خرم سرفرازخان بھی میجر جنرل مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
ترقی پانے والوں میں بریگیڈئر نیئر نصیر، عامر احسن نواز، نجیب احمد، خرم خورشید، محمد عاصم اقبال، محمد ایوب احسن بھٹی اور حسن اختر کیانی بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈئر ملک محمد مسعود، سلمان اشرف، چودھری محمد قمرالحق نور، سید رضا جعفر، خورشید محمد اترا، خاتون شہلا بقائی، بوسیم عالمگیر، محمد اسد قریشی اور راسخ مقصود بھی میجر جنرل مقرر کئے گئے ہیں۔