اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 21 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرزپرنٹ ہوں گے۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار واٹر مارک والے بیلٹ پیپرزشائع کیے جا رہے ہیں جن کی چھپائی کا عمل اسلام آباد میں پاک فوج کی نگرانی میں شروع کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کے لیےسبز بیلٹ پیپرزجبکہ صوبائی اسمبلی کےلیےسفید بیلٹ پیپرز شائع کیےجائیں گے۔