لاہور: (ویب ڈیسک) لندن میں زیرِ علاج سابق وزیرِاعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی آج 68ویں سالگرہ ہے، حسین نواز کے صاحبزادے نے اپنی دادی اماں کی سالگرہ پر ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے جبکہ مریم نواز نے بھی ان کی سلامتی کی دعا کی ہے۔
تین بار پاکستان کی خاتونِ اول رہنے والی بیگم کلثوم نواز 2 جولائی 1950ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے پاکستان کے پہلے مسلمان گریجویٹ ڈاکٹر حفیظ اللہ کے آنگن میں آنکھ کھولی۔ کلثوم ریحانہ بٹ مشہورِ زمانہ رستم زماں گاما پہلوان کی نواسی ہیں۔
کلثوم نواز نے ابتدائی تعلیم لاہور کے مقامی سکول سے حاصل کی۔ 1970ء میں اسلامیہ کالج اور 1972ء میں ایف سی کالج سے ڈگری حاصل کی جبکہ بعد ازاں جامعہ پنجاب سے ماسٹرز ڈگری کیلئے انہوں نے اردو ادب کا انتخاب کیا۔ کلثوم نواز کی 1971ء میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف شادی ہوئی۔
Ami’s birthday today. Almost 20 days that she’s been on respirator. Still unconscious. Allah meri aur sub ki ماؤں ko salamat rakhe. Ameen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 2, 2018
بیگم کلثوم نواز تقریباً ایک ماہ سے لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیرِ علاج ہیں، ان کا گزشتہ کافی عرصہ سے اس ہسپتال میں کینسر کا ٹریٹمنٹ کیا جا رہا ہے لیکن ان کی حالت سنبھل نہیں رہی ہے۔
ان کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آج امی کی سالگرہ ہے، امی 20 روز سے وینٹی لیٹر پر ہیں، اللہ میری اور سب کی ماؤں کو سلامت رکھے آمین۔ اس کے علاوہ میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انیں اپنی والدہ کی صحت میں بہتری کا انتظار ہے۔ ان کی صحت بہتر ہوتے ہی وہ پاکستان روانہ ہو جائیں گی۔
It’s my Dadiama’s birthday today and instead of being with us she’s sick and on the ventilator. We pray that May Allah grant her shifaa and a long,healthy and happy life. pic.twitter.com/hSqP3iyuQl
— Zayd Hussain Sharif (@zayd280) July 2, 2018