کراچی (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ حسین لوائی کی گرفتاری سندھ منی لانڈرنگ سکینڈل کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ ذرائع نے حسین لوائی کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا کہ حسین لوائی پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
حسین لوائی کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔