لاہور: (دنیا نیوز) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان آج ایبٹ آباد میں انتخابی مہم کے دوران عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ہارون آباد میں میدان سجائیں گے۔
تحریک انصاف کے ایبٹ آباد جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں، کارکنان عمران خان کا خطاب سننے کیلئے بے چین اور بھرپور تیاریوں میں شریک ہیں۔ عمران خان آج سہ پہر3 بجے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب شہبازشریف آج ہارون آباد کا دورہ کریں گے جس کے دوران شام 5 بجے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے اس حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول ہارون آباد کی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔