لندن: (دنیا نیوز) نواز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام انتخابی معاملات اپنے ہاتھ میں لے، کسی ادارے کی مداخلت قبول نہیں کریں گے، سب دیکھ رہے ہیں، کس پارٹی کو نوازا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں عام انتخابات کی شفافیت پر پھر سوال اٹھا دئیے اور الیکشن کمیشن سے تمام انتخابی معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کسی ادارے کی مداخلت قبول نہیں کریں گے۔
نواز شریف نے کہا 10 سال سزا کے بعد ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام بڑی بات نہیں ہے۔