لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا کے بعد ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی برطانوی حکومت سے لندن پراپرٹی سے متعلق ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کی سزا کے بعد لندن میں واقع چار پراپرٹیز کی تحقیقات ہونی چاہیے، اگر برطانوی تفتیش میں ثابت ہو جائے کہ یہ جائیداد کرپشن کے پیسوں سے بنی ہے تو حکام ان اثاثوں کو ضبط کریں۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے شریف خاندان کے مزید مبینہ اثاثوں کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ نوازشریف ان دنوں لندن میں ہیں اور ٹرائل کے دوران باقاعدگی سے برطانیہ آتے جاتے رہے ہیں، یہ کیس حکومت برطانیہ کے لیے ایک بڑا ٹیسٹ ہوگا اور اس سے ظاہر ہوگا کہ برطانوی حکومت کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں کس حد تک سنجیدہ ہے؟۔