لندن (دنیا نیوز ) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی جانب سے تین پاکستانی نوجوانوں کو سماجی خدمات انجام دینے پر ''کوئنز ینگ لیڈرز'' ایوارڈ سے نوازا گیا۔
برطانیہ کے بکنگھم پیلس میں کوئنز ینگ لیڈرز ایوارڈ کی تقریب ہوئی۔
جس میں ملکہ الزبتھ، شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں تین پاکستانی نوجوانوں ہارون یاسین، حسن مجتبیٰ اور ماہ نور سید کو ایوارڈ دیا گیا۔
کوئنز ینگ لیڈرز ایوارڈ مختلف ممالک کے ایسے نوجوانوں کو دیا جاتا ہے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں۔