اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب حکام کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری ہر صورت عمل میں نے اور رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے زیرِ صدارت اجلاس میں حکام نے انھیں نواز شریف اور مریم نواز کی گر فتاری پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب نے ہدایت جاری کی کہ قانون کے مطابق دونوں مجرموں کی گرفتاری ہر صورت عمل میں لائی جائے اور رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل منتقلی تک تمام اقدامات کی خود نگرانی کریں گے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی کارروائیوں کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، دیگر تمام مقدمات بھی مقررہ وقت پر منطقی انجام کو پہنچائے جائیں گے۔