لندن: (دنیا نیوز) گڈ بائے ایون فیلڈ فلیٹس، نواز شریف اور مریم پاکستان آنے کیلئے ہیتھرو ایئرپورٹ روانہ، نیب کی دو، دو ٹیمیں لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف اور مریم پاکستانی وقت کے مطابق رات پونے ایک بجے روانہ ہوں گے۔ دونوں لیگی رہنما نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 0018 سے روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم کی گرفتاری، چیئرمین نیب کا عملدرآمد کا اعلان
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطبق مریم اور نواز شریف ابوظہبی میں 7 گھنٹے قیام کریں گے اور جمعہ کی شام سات بجے تک لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے۔
نواز شریف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جن حالات میں ہم واپس جا رہے ہیں کوئی نہیں جاتا لیکن ہم پاکستان اور عوام کے لئے وطن جا رہے ہیں، مریم بھی اپنی والدہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کر جا رہی ہیں، یہ ہو سکتا تھا کہ مریم نہ جاتی لیکن ہمارا مقصد عظیم ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستانی قوم ہمارا ساتھ دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی
انہوں نے کہا کہ سب ریکارڈ ہو گیا اور سب باتیں لکھی جا چکی ہیں، یہ جعلی سزائیں ہیں اور میں کسی سزا سے نہیں ڈرتا، تاریخ ثابت کرے گی کہ نواز شریف اور مریم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، ایسے ہی افراد نے 1971ء میں ملک کو دولخت کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی وطن واپسی، موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
نواز شریف نے اپنی اہلیہ کی صحت بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے آنکھیں کھولیں لیکن مجھے پہچان نہیں رہیں۔