العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Last Updated On 17 July,2018 02:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی، جج محمد بشیر نے کہا کہ رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے کہ چاہیں تو مقدمہ کسی دوسری عدالت منتقل کر دیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جبکہ مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

نواز شریف کیخلاف دیگر 2 ریفرنسز کی سماعت، جج محمد بشیر نے معذرت کرلی

جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ کی درخواستوں کے ساتھ ایک خط بھی ہائیکورٹ کو بھیجا ہے جو ہمارے انتظامی معاملے سے متعلق ہے۔ امید ہے آج شام تک ہدایات موصول ہوجائیں گی۔ جس پر عدالت نے دونوں ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

جیل ٹرائل میں میڈیا کو رسائی دینے کی استدعا پر جج احتساب عدالت نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں صحافی پاس حاصل کرنے کے بعد العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے ٹرائل کی کوریج کر سکیں گے۔