لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت سے درخواست ہے کہ ہوش کےناخن لیں، پی ٹی آئی کارکن تھپڑمارنے کی سیاست سے باز رہیں، ہمارے کارکنوں کو مارا گیا، جس کیخلاف تھانے میں درخواست دے رکھی ہے۔
سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 131 میں عمران خان کوشکست دیں گے، ن لیگ لاہورکی تمام سیٹوں پر کامیاب ہو گی، عوام نظریاتی بنیادوں پر ووٹ ڈالنے کےلیے تیار ہیں، گالیوں اورسازشوں کے باوجود پنجاب میں ن لیگ کاووٹ بینک نہیں توڑا جا سکا۔
رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈیفنس جلسے میں کوٹ مومن سے ٹکٹ ہولڈر شرکت کیلئے آئے، ، پی ٹی آئی کارکن تھپڑمارنے کی سیاست سے باز رہیں، ہمارے کارکنوں کو مارا گیا، جس کیخلاف تھانے میں درخواست دے رکھی ہے۔ گالی کی سیاست کچھ نہیں دیتی، پی ٹی آئی کی قیادت اپنے کارکنوں کو اشتعال پھیلانے سے روکے، 25جولائی کوعوام صرف ن لیگ کوووٹ دیں گے۔