لاہور: (دنیا نیوز) بغیر تصدیق کے اپنی ذاتی انفارمیشن کسی کو نہ دیں، ملک میں آئی ٹی ماہر گینگ سرگرم، شہریوں سے ذاتی معلومات حاصل کر کے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکال لی۔
آئی ٹی ماہر گینگ شہریوں کو کال کر کے ان سے متعلق تمام انفارمیشن حاصل کرلیتے ہیں۔ مجموعی طور پر 300 افراد نے بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی رقم غائب ہونے کے خلاف شکایات ایف آئی اے کو درج کروا دیں۔ ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے گینگ کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں 2 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ایک ملزم کو ٹرائل کورٹ سے سزا بھی سنائی جاچکی ہے۔ ایف آئی اے نے باقی ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
ایف آئی اے نے سٹیٹ بینک کو بھی خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی جائے کہ صرف ان صارفین کو آن لائن سروس کی سہولت دی جائے جو درخواست دیں تاکہ سادہ لوح افراد کی قیمتی رقم بچائی جاسکے۔