لاہور: (دنیا نیوز) لاہور بورڈ نے میڑک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ میٹرک میں پہلی اور دوسری پوزیشن مشترکہ طور پر دو دو طلبا نے حاصل کی۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب پہلی دفعہ 75 فیصد سے زیادہ رہا۔ پوزیشن ہولڈرزکو خصوصی تقریب میں لیپ ٹاپ اور مالی انعامات دیے گئے۔
میڑک کے سالانہ نتائج کا اعلان کرنے کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر لاہور تھے، دانش اسکول کے طالعبلم وسیم یاسین اور نجی سکول کے طفیل افضل نے 1100 میں سے 1091 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
لاہور بورڈ میں دوسری پوزیشن بھی دو طلبا نے حاصل کی۔ نجی سکول کے ہاشم فیصل اور وجیہہ سلیم نے 1090 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن لی۔ قصور کی رہائشی حفصہ سلیم 1089 نمبر لے کرتیسری پوزیشن پر رہیں، امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے دونوں طلبہ کو لیپ ٹاپ اور میڈلز دیے گئے جبکہ دیگر دو پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو 20 ہزار فی کس دیے گئے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 75 فیصد سے زیادہ رہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمشنر لاہور نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارک باد دی۔ ان کا۔کہنا تھا کے حکومت بچوں کو بہتر کاکردگی کے صلے میں بیرون ملک یونیورسٹیوں کی سیر کرواتی ہے۔ یہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امتحانات میں 2 لاکھ 34 ہزار 6 سو 71 طلبا نے شرکت کی، جن میں ایک لاکھ 74 ہزار 63 امیدوار کامیاب قرار پائے۔