وسطی پنجاب، فاٹا اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان، کوئٹہ میں گرمی برقرار

Last Updated On 22 July,2018 01:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وسطی پنجاب فاٹا اورگلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کےاکثر علاقوں میں موسم گرم خشک ہونے کے باعث گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالا، سرگودھا ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے، مالا کنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ اور ژوب ڈویژن میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ ملک کےبیشر علاقوں میں شدید گرمی اورحبس جاری ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 47 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ کا درجہ حرارت 25، بارکھان اور پنجگور میں 26، دالبندین میں 30، گوادر، جیونی اورلسبیلہ میں 29، قلات میں 22، خضدار میں27، پسنی اورتربت میں 28 درجے رہا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم گرم خشک رہے گا۔