اسلام آباد: (دنیا نیوز) غیر سرکاری تنظیم فافن نے عام نتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، فافن نے عام انتخابات 2018ء کو 2013ء کی نسبت بہتر قرار دے دیا۔
فافن کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نتائج میں تاخیر، گنتی کے عمل میں شکایات کے باوجود تنازعات سے پاک الیکشن ہوا، دہشتگردی کے واقعات کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد ووٹ کیلئے باہر نکلی، تہائی پولنگ اسٹیشنز پر قواعد کی خلاف ورزیاں ہوئیں، جو معمولی نوعیت کی تھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرے، جماعتوں کے تحفظات مسترد کرنے سے سیاسی انتشار پھیل سکتا ہے۔