لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنماؤں علیم خان، ذوالفقار شاہ اور عاطف خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دے دی۔ علیم خان نے پی- پی 162 لاہور، ذوالفقار شاہ نے این اے 100 چنیوٹ، عاطف خان نے این اے 21 مردان سے ریٹرننگ افسران کو درخواستیں جمع کروائی ہیں۔
چنیوٹ کے حلقہ قومی اسمبلی این اے 100 سے ن لیگ کے قیصر شیخ کامیاب قرار پائے ہیں جس کے خلاف تحریک انصاف کے ذوالفقار شاہ نے دوبارہ گنتی کیلئے درخواست جمع کروا دی۔ دوسری جانب این اے 21 مردان سے اے این پی کے امیر حیدر ہوتی فتح یاب ہوئے ہیں، ان کی جیت کے خلاف عاطف خان نے درخواست دی ہے جبکہ لاہور کی صوبائی اسمبلی کی نشست سے یاسین سوسل کامیاب ہوئے ہیں جن کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے ریٹرننگ افسر کو درخواست جمع کروا دی ہے۔