اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت منگل کو ہائیکورٹ میں سماعت کے باعث یکم اگست تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے معاون وکیل اور نیب پراسیکیورٹر سردار مظفرعدالت میں پیش ہوئے۔
جج محمد بشیر نے خواجہ حارث سے متعلق پوچھا تومعاون وکیل نے بتایا کہ وہ راستے میں ہیں۔ جج کے ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت سے متعلق پوچھنے پرمعاون وکیل نے بتایا کہ 31 جولائی منگل کو ہوگی۔ جس کے بعد عدالت نے نواز شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔