اورنج لائن ٹرین منصوبے میں مبینہ کرپشن، تحقیقات کی منظوری

Last Updated On 01 August,2018 07:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ہونیوالی 4 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبہ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کی منظوری آج لاہور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں دی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ایل ڈی اے، نیسپاک افسران اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افسران اور اہلکاروں پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام ہے، قومی خزانے کو 4 ارب کا نقصان پہنچایا گیا۔