اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس نے چین میں محصور پاکستانی مسافروں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کل لاہور رجسٹری میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا، 300 پاکستانی شہری چین کے شہر ژانگ جو میں محصور ہیں، مسافروں نے 29 جولائی کو نجی ایئر لائن کے ذریعے پاکستان پہنچنا تھا، نجی ایئر لائن کی مسلسل تاخیر کے باعث مسافروں کو مشکلات ہیں۔
چیف جسٹس نے نجی ایئر لائن کے سی ای او، سیکریٹری سول ایوی ایشن، سیکریٹری خارجہ، وزارت اوورسیز پاکستان سے جواب طلب کرلیا۔