اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ن لیگ کے رہنما طلال چودھری کو توہین عدالت کیس میں نااہل قرار دے دیا، انہیں عدالت برخاست ہونے تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی۔
جسٹس گلزار احمد اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل بینچ نے طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ طلال چودھری عوامی اجتماعات میں تقاریر کے دوران توہین عدالت کے مرتکب ٹھہرے، وہ اپنے اوپر لگے الزام کیخلاف شواہد دینے میں ناکام رہے۔
خیال رہے طلال چودھری توہین عدالت کیس کا فیصلہ 11 جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا، لیگی رہنما نے ایک ریلی کے دوران سپریم کورٹ کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیئے تھے۔ طلال چودھری پر 15 مارچ کو فرد جرم عائد کی گئی۔ اس سے قبل 28 جون کو مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز کو توہین عدالت کے جرم میں پانچ سال کے لئےنا اہل کیا گیا تھا۔ یکم فروری 2018 کو نہال ہاشمی کو بھی سزا سنائی گئی تھی۔