حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کر دی

Last Updated On 01 August,2018 12:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوام کو سستے پیٹرول کی فروہمی جاری رکھنے کے لئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کر دی۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تو نگراں حکومت نے بجائے پیٹرولیم مصںوعات مہنگی کرنے کے اس پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کو کم کر کے عوام کو ریلیف دے دیا۔

پیٹرول پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 12 فیصد سے کم کر کے 9 اعشاریہ 5 فیصد، ڈیزل پرعائد سیلز ٹیکس 24 فیصد سے کم کر کے 22 فیصد، مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس کو 12 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد کر دیا گیا۔

دوسری جانب کسانوں کے استعمال میں آنے والے لائٹ ڈیزل پر بھی سیلز ٹیکس کو 8 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کر دیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نگراں حکومت نے سیلز ٹیکس میں کمی کر کے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جس سے ٹیکس آمدن میں مزید کمی واقع ہونے کا خدشہ ہے۔