اسلام آباد: (دنیا نیوز) پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت میں بہتری آنی شروع ہو گئی ہے، آج ان کے معدے اور جگر کے ٹسٹ دوبارہ کئے جائیں گے۔
نوازشریف پمز ہسپتال کے کارڈیک سنٹر میں زیر علاج ہیں جہاں آج ان کا بلڈ پریشر اور ای سی جی ٹسٹ دوبارہ کئے جائیں گے۔ ڈاکٹرز نے انکے معدے اور جگر کے ٹسٹ بھی کرنے کی سفارش کی ہے جس پر نوازشریف کی نگرانی کرنے والے میڈیکل بورڈ نے تمام مطلوبہ انتظامات کر لئے ہیں۔ پمز ہسپتال کے کارڈیک سنٹر کے باہر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔