لاہور: (دنیا نیوز) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ نومنتخب آزاد مفتی عبیدالرحمان کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے نومنتخب آزاد رکن مفتی عبیدالرحمان نے وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
نومنتخب رکن مفتی عبیدالرحمان نے کہا کہ پاکستان میں چودھری صاحبان کا بڑا مقام ہے، ان کا گھرانہ مذہبی گھرانہ ہے، خاندان کی رواداری کو مدِنظر رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مرکز اور پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی ہماری پارٹی تحریکِ انصاف کو سپورٹ کرے گی، سیاست میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، مگر ہم اپنے ساتھیوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے۔ چودھری شجاعت حسین نے مفتی عبیدالرحم ن کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے۔