اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے اس لئے میں برطانیہ میں ہونے والی ورکشاپ میں شرکت نہیں کرسکتا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 7 روزہ دورہ برطانیہ سے معذرت کرلی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کو برطانیہ میں ورکشاپ میں شرکت کیلئے نامزد کیا تھا تاہم جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ 31 جولائی کو جاری شوکاز نوٹس کے باعث دورے پرجانا ممکن نہیں، خطرات اور دبائوکی کیفیت میں فیملی کو چھوڑ کر برطانیہ نہیں جا سکتا۔