اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہیں ہوئے، جے آئی ٹی ارکان انتظار کرتے رہے، جونیئر وکیل نے پیشی کیلئے نئی تاریخ کی استدعا کر دی۔
ذرائع کے مطابق، فاروق نائیک کے جونیئر وکیل عقیل راجہ نے ایف آئی اے کمیٹی کو بتایا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور نے آج انتخابی اخراجات کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے ہیں، ان کی متعلقہ آر او کے پاس حاضری ضروری ہے، پیشی کیلئے نئی تاریخ دی جائے۔
فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کو 30 جولائی کو چیلنج کیا تھا۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کی تبدیلی اور نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئےایف آئی اے کو درخواست بھی دیدی۔