لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف مخالف اتحاد کپتان کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ان ایکشن، خورشید شاہ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد، ڈپٹی اسپیکر اور وزارت عظمیٰ کیلئے نام بھی جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔
پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا۔ خورشید شاہ پاکستان تحریک انصاف کے مخالف بننے والے اتحاد کے امیدوار ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے خورشید شاہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ پی ٹی آئی مخالف اتحاد نے اسپیکر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیا تھا۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سکھر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ گزشتہ دور حکومت میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تھے۔