سکھر: (دنیا نیوز) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی صورتحال خراب ہوسکتی ہے، نوازشریف واپس نہ آئے تو اداروں کی ساکھ متاثر ہوگی۔
سابق اپوزیشن لیڈر نے پرویز مشرف کو کمانڈو ماننے سے انکار کر دیا اور کہا جب وہ وردی میں تھے تو کمانڈو تھے، صاف اور شفاف انتخابات ملک کیلئے بے حد ضروری ہیں۔
رہمنا پیپلز پارٹی رحمان ملک کی عید کی نماز کے بعد قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دعا کرتا ہوں اللہ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرے، دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہوں کہا کہ پوری قوم کو دہشت گردی کی اس جنگ کے خلاف یکجا ہونا ہو گا۔ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بارے میں ان کا کہنا تھا ملا فضل اللہ پاکستان میں کئی بڑے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا، ایسے عناصر کی ہر لیول پر نفی کی جانی چاہیے۔