’عمران خان نے 100 دن میں وعدے پورے کر دیئے تو سیاست چھوڑ دوں گا‘

Last Updated On 21 May,2018 09:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اگر 100 دنوں میں وعدے پورے کر دیئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے عمران خان کے اقتدار کے پہلے 100 روزہ پلان کو الیکشن شوشہ اور پری پول دھاندلی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ اگر عمران خان نے اگر 100 دنوں میں وعدے پورے کر دیئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

خورشید شاہ نے بتایا فاٹا اصلاحات بل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے۔ دو تہائی تعداد پوری کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے ارکان کی حاضری یقینی بنائیں گے۔ دیکھتے ہیں حکومت اور دوسری اپوزیشن جماعتوں کے کتنے ارکان اجلاس میں آتے ہیں۔

انہوں نے نگران وزیرِاعظم کا نام منگل کو فائنل ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سے اگلی ملاقات نتیجہ خیز ہونے کا امکان ہے۔