سید خورشید شاہ کو معدے کی تکلیف

Last Updated On 18 May,2018 04:20 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو معدے کی تکلیف ہو گئی، وہ گھبراہٹ اور سینے میں درد کی شکایت کے ساتھ پمز ہسپتال آئے تھے۔

خورشید شاہ نے تین گھنٹے تک ہسپتال میں اپنا معائنہ اور علاج کروایا۔ ڈاکٹرز کے مطابق سید خورشید کو دل کی نہیں، معدے کی تکلیف ہوئی تھی۔ پمز ہسپتال میں ان کے دل کے معائنہ کیلئے ایکو اور ای سی جی ٹیسٹ کیے گئے اور بعد ازاں معدے کی ادویات دے کر گھر بھجوا دیا گیا۔