لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کا نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف درخواست کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے شریف فیملی کی سزاؤں کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نیب کا قانون ختم ہو چکا، سارا ٹرائل غیر قانونی ہے۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے شریف فیملی کی سزاؤں کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس نہیں سن سکتا۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی معذرت سے 3 رکنی فل بنچ ٹوٹ گیا، اس پر نیا بنچ تشکیل دینے کیلئے فائلیں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئیں۔