اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان نے 500 محکموں کے سربراہوں کی تقرری اور کنٹریکٹ میں توسیع کے معاملات اسد عمر کے سپرد کر دئیے، میرٹ اور قواعد کے تحت ہونے والی تقرریوں کو مدت ملازمت پوری کرنے دی جائے گی۔
نامزد وزیراعظم عمران خان نے وفاق کے ماتحت 500 سے زائد محکموں، کارپوریشنوں، کمپنیوں اور منصوبوں کے سربراہوں کی تقرریوں اور کنٹریکٹ مدت میں توسیع کا ازسر نو جائزہ لینے کیلئے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر کو ٹاسک سونپ دیا۔
خلا ف میرٹ تقرری اورتجربہ نہ رکھنے والے افسران کوفارغ کردیا جائے گا جبکہ میرٹ، قابلیت اور قواعد وضوابط کے تحت تعینات ہونے والے افسران کو نہیں چھیڑا جائے گا اور انہیں مدت ملازمت پوری کرنے دی جائے گی۔