اسلام آباد: (روزنامہ دنیا ) عمران خان کی طرف سے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب ہاوس میں متوقع رہائش کے باعث اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے سکیورٹی کے تمام معاملات کو حتمی شکل د ینا شروع کر دی۔
سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے حساس اداروں اور مقامی پولیس پر مشتمل 40 سے زائد اہلکار پنجاب ہاؤس پر تعینات ہوں گے، وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں داخلے کا طریقہ کار اور پروٹوکول وہی ہو گا جو پہلے سے موجود ہے اس حوالے سے خصوصی ناکہ بندی کی جائے گی۔ 14 اگست سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔