پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ؟ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بلالیا

Last Updated On 08 August,2018 01:12 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان متوقع ہے۔

تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ممبران کی تعداد مکمل کر لی ہے اور دعویٰ کیا ہے 29 آزاد ارکان میں سے 25 ارکان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں، اجلاس میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزاد ارکان بھی شریک ہوں گے۔

امید کی جا رہی ہے کہ اجلاس میں عمران خان قائد ایوان کے نام کا اعلان کریں گے جبکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے ناموں کا فیصلہ بھی ہوگا۔ عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قانون سازی اور عوامی اہداف کے حوالے سے خطاب کریں گے۔