پشاور: (دنیا نیوز) عمران خان کا کہنا ہے ہم اقتدار کے مزے لوٹنے نہیں، جہاد کرنے آئے ہیں، غیرضروری اخراجات ختم کر کے وسائل عوام پر لگائیں گے، صدر، وزیراعظم اور وزرا کے خرچ کم کرنے کیلئےکمیٹی بنائیں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جو حالات اب ہیں وہ پہلے نہیں تھے، انسان کوشش کرے تو سب ٹھیک ہو سکتا ہے، ہمیں اخراجات کم کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا 50 فیصد پاکستانی 2 وقت کی روٹی نہیں کھاسکتے، ماضی میں جو لوگ آئے انہوں نےسب کچھ اپنی ذات کیلئے کیا۔