اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ کچھ دیر میں کر لیا جائے گا، اپوزیشن نے آج ذمے دارانہ کردار ادا کیا، انشااللہ عوام بہت جلد بدلا ہوا پاکستان دیکھیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 18 اگست کو عمران خان وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، اجلاس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ اور وفاقی کابینہ پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف عوامی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی، وقفہ سوالات میں وزیراعظم خود سوالوں کے جوابات دینگے۔