اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دے دیا، عدالت نے ضمنی انتحابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے عمران خان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا الیکشن کمیشن نادرا کی معاونت سے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے، آئی ووٹنگ کے انتخابی نتائج کو بالکل علیحدہ رکھا جائے، نتائج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے، تنازعہ کی صورت میں آئی ووٹنگ کے نتائج کو علیحدہ کر دیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آج اوورسیز پاکستانییوں کو بہت مبارک ہو۔