الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کاشیڈول جاری کر دیا

Last Updated On 16 August,2018 12:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا، صدارتی الیکشن 4 ستمبرکوہوں گے، چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پریذائیڈنگ افسر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق،4 ستمبر کو صبح 10 بجے سے 4 بجے تک پولنگ ہوگی، اسمبلیاں ہی پولنگ اسٹیشن ہونگے، 27 اگست کو صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست تک ہوگی، نامزدامیدوار کے نام 30 اگست کو آویزاں کیے جائیں گے۔